5 جون 2011 - 19:30

فلسطین کی منتخب حکومت نےیوم النکسہ کےموقع پرصہیونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں اورعربوں کی شہادت پرعام سوگ کااعلان کیاہے۔

ابنا: فلسطین کےانفارمیشن سنٹرکی رپورٹ کےمطابق فلسطین کی منتخب حکومت کےوزيراعظم اسماعیل ہنیہ نےایک بیان جاری کر کے صہیونی ریاست کی جانب سےکل چوبیس فلسطینیوں اورعربوں کو شہید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے آج عام سوگ کااعلان کیاہے۔واضح رہےکہ انیس سوسڑسٹھ کی چھ روزہ جنگ میں عربوں کی شکست کی مناسبت سے شام کی جولان پہاڑی پرمظاہرہ کرنے والوں پرصہیونی فوج کی فائرنگ میں چوبیس افراد شہید ہو‏گئےتھے۔ایک اور رپورٹ کےمطابق صہیونی فوج نےمئی کےمہینےمیں چالیس بچوں سمیت تین سوسترفلسطینی شہریوں کوگرفتارکیاہے۔ گرفتار ہونے والوں میں چالیس افراد کی عمریں پندرہ سال سےکم ہےجبکہ ان ميں پانچ عورتیں اور دواراکین پارلمینٹ اور بیس عالمی امن کارکن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت